۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشہد مقدس

حوزہ / بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ غلام حر شبیری رکن مؤسس مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور کراچی ڈویژن کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ صادق جعفری کی دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس آمد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 27 مئی 2022 بروز جمعۃ المبارک کو بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ غلام حر شبیری رکن مؤسس مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور کراچی ڈویژن کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ صادق جعفری کی دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس آمد ہوئی۔ مسؤل شعبہ حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

تعارفی نشست کے بعد شعبہ مشہد مقدس کے مسئول حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے دفتر تشریف آوری پران کا شکریہ ادا کیا اور شعبہ مشہد مقدس کی رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر کراچی ڈویژن کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ صادق جعفری نے شعبہ میں جاری فعالیتوں کو سراہا۔

حجت الاسلام والمسلمین علامہ حر شبیری نے بھی شعبے کی فعالیتوں میں مزید بہتری کے لیے بہت اہم اور مفید نکات کی طرف اشارہ کیا اور ساتھ ہی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ملاقات میں شعبہ مشہد مقدس کے دیگر مسئولین حجۃ الاسلام والمسلمین قبلہ آزاد حسین، حجۃ الاسلام والمسلمین قبلہ عارف حسین، حجۃ الاسلام قبلہ ظفر عباس، حجۃ الاسلام قبلہ عباس علی خان اور میڈیا سیل کے مسؤل مظاہر منتظری بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .